نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مجھے حد سے زیادہ نہ بڑھاؤ۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُطْرُونِي كَمَا تُطْرِي النَّصَارَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَلَكِنْ قُولُوا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ
حضرت عمر بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے یوں ہی حد سے زیادہ نہ بڑھاؤ جیسے حضرت عیسی کو عیسائیوں نے حد سے بڑھا دیا ہے بلکہ تم یہ کہو کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔