کون سی چیز مہر بن سکتی ہے۔
راوی:
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَتَتْ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّهَا وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لِي فِي النِّسَاءِ مِنْ حَاجَةٍ فَقَالَ رَجُلٌ زَوِّجْنِيهَا فَقَالَ أَعْطِهَا ثَوْبًا فَقَالَ لَا أَجِدُ قَالَ أَعْطِهَا وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَاعْتَلَّ لَهُ فَقَالَ مَا مَعَكَ مِنْ الْقُرْآنِ قَالَ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا عَلَى مَا مَعَكَ مِنْ الْقُرْآنِ
حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک خاتون حاضر ہوئی اور عرض کی وہ اپنا آپ اللہ کے رسول کے نام کرتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے کسی خاتون کے ساتھ شادی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ایک صاحب نے عرض کیا اس کی شادی میرے ساتھ کردیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مہر کے طور پر اسے کوئی کپڑا دے دو ان صاحب نے عرض کی وہ میرے پاس نہیں ہے آپ نے فرمایا اسے کچھ دیدو خواہ وہ لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو ان صاحب نے اس سے بھی معذوری ظاہر کی تو آپ نے ارشاد فرمایا تمہیں قرآن مجید کتنایاد ہے اس نے عرض کی اتنا آپ نے فرمایا تمہیں جو قرآن یاد ہے اس کی تعلیم دینے پر میں تمہاری شادی اس عورت کے ساتھ کرتا ہوں۔