سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 617

اگر ابن آدم کے پاس مال کی دوادیاں موجود ہوں۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَدْرِي أَشَيْءٌ أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَمْ شَيْءٌ يَقُولُهُ وَهُوَ يَقُولُ لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ مَالٍ لَابْتَغَى إِلَيْهِمَا ثَالِثًا وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ

حضرت انس بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے مجھے نہیں پتہ یہ بات آپ پر نازل ہوئی تھی یا آپ نے خود ارشاد فرمائی تھی آپ نے فرمایا اگر ابن آدم کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری حاصل کرنے کی خواہش کرے گا ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی ہی بھر سکتی ہے جو شخص توبہ کرے اللہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں