ہلاک کرنے والے امور
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ قُرْطٍ قَالَ إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ أُمُورًا هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنْ الشَّعْرِ كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمُوبِقَاتِ فَذُكِرَ لِمُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ فَقَالَ صَدَقَ فَأَرَى جَرَّ الْإِزَارِ مِنْ ذَلِكَ
حضرت عبادہ بن قرط فرماتے ہیں کہ تم لوگ بعض چیزوں کو بعض جتنی اہمیت اور حثییت نہیں دیتے حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم ان امور کو ہلاک کردینے والا سمجھتے تھے۔ امام محمد بن سیرین کے سامنے اس بات کا ذکر کیا گیا تو وہ بولے انہوں نے سچ کہا ہے میرے نزدیک تہبند کو کھینچتے ہوئے چلنا بھی ان میں شامل ہے۔