سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 60

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج اور آپ کی صاحبزادیوں کا مہر کتنا تھا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَمْ كَانَ صَدَاقُ أَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ كَانَ صَدَاقُهُ لِأَزْوَاجِهِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشًّا وَقَالَتْ أَتَدْرِي مَا النَّشُّ قَالَ قُلْتُ لَا قَالَتْ نِصْفُ أُوقِيَّةٍ فَهَذَا صَدَاقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَزْوَاجِهِ

ابوسلمہ بیان کرتے ہیں میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کا مہر کتنا تھا ۔ انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کا مہر بارہ اوقیہ اور "نش" تھا۔ پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے دریافت کیا کیا تمہیں پتہ ہے "نش" سے مراد کیا ہے میں نے جواب دیا نہیں انہوں نے فرمایا نصف اوقیہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کا یہی مہر تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں