دین خیرخواہی کا نام ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَنَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدِّينُ النَّصِيحَةُ قَالَ قُلْنَا لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا دین خیرخواہی کا نام ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نے دریافت کیا کس کے لئے یا رسول اللہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا اللہ کے لئے اس کے رسول کے لئے اس کی کتاب کے لئے مسلمانوں کے پیشواؤں اور عام مسلمانوں کے لئے خیرخواہی کا نام ہے۔