ہر مسلمان پر صدقہ کرنا لازم ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَوْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ يَعْتَمِلُ بِيَدَيْهِ فَيَأْكُلُ مِنْهُ وَيَتَصَدَّقُ قَالُوا أَفَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ قَالُوا أَفَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ يَأْمُرُ بِالْخَيْرِ قَالُوا أَفَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ يُمْسِكُ عَنْ الشَّرِّ فَإِنَّهَا لَهُ صَدَقَةٌ
حضرت ابوموسی اشعری بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر مسلمان پر صدقہ کرنا لازم ہے لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ اگر وہ اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو اگر وہ ایسا نہ کرسکتاہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے مزدوری کرکے اس سے صدقہ کرے۔ لوگوں نے عرض کی آپ کے خیال میں اگر وہ ایسا نہ کرسکتاہو تو آپ نے ارشاد فرمایا وہ کسی مصیبت زدہ ضرورت مند کی ضرورت کو پورا کرے لوگوں نے عرض کی اگر وہ یہ بھی نہ کرسکتاہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ نیکی کا حکم کرے لوگوں نے عرض کی یہ بھی وہ نہ کرسکتاہو پھر آپ کے خیال میں وہ کیا کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ برائی سے بچتارہے یہ بھی اس کے لئے صدقہ ہے۔