اپنے قریبی راشتے داروں کو ڈرائیے۔
راوی:
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ اشْتَرُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ اللَّهِ لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا عَبَّاسُ بْنَ عَبْدِ الْمُطَلِّبِ لَا أُغْنِي عَنْكَ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا صَفِيَّةُ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ لَا أُغْنِي عَنْكِ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَلِينِي مَا شِئْتِ لَا أُغْنِي عَنْكِ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں جب اللہ نے یہ آیت نازل کی اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا اے گروہ قریش تم اللہ سے اپنے آپ کو خرید لو۔ میں اللہ کی بارگاہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا۔ اگر تم مسلمان نہ ہوئے۔ اے بنوعبدمناف میں اللہ کی بارگاہ مٰں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اگر تم مسلمان نہ ہوئے اے عباس بن عبدالمطلب میں اللہ کی بارگاہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اگر تم مسلمان نہیں ہوئے اور صفیہ اللہ کے رسول کی پھوپھی میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اگر تم مسلمان نہیں ہوتی ہو اے محمد کی بیٹی فاطمہ تم مجھ سے جو چاہے مانگو لیکن میں اللہ کی بارگاہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اگر تم مسلمان نہیں ہوتی