مزاح کا بیان۔
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ غُلَامٌ يَسُوقُ بِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أَنْجَشَةُ رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ
حضرت انس بیان کرتے ہیں ایک لڑکا تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے اونٹوں کو لے کرچلتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے انجشہ دھیان رکھنا تم شیشوں کو ساتھ لے کر جارہے ہو۔