جب کوئی شخص نیا کپڑا پہنے تو کیا پڑھے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
حضرت سہل بن معاذ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص نیا کپڑا پہنے تو یہ دعا پڑھے۔ ہر طرح کی حمد اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے مجھے یہ لباس پہنایا ہے اور میری کسی ذاتی محنت اور قوت کے بغیر مجھے یہ رزق عطا کیا ہے۔ تو اس شخص کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔