صبح کے وقت کیا پڑھاجائے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ مُرْنِي بِشَيْءٍ أَقُولُهُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ قَالَ قُلْهُ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ وَإِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ آپ مجھے کسی ایسی چیز کے بارے میں ہدایت کیجیے جو میں صبح وشام پڑھا کروں آپ نے ارشاد فرمایا تم یہ پڑھا کرو۔ اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیداکرنے والے اور غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے ہر چیز کے پروردگار اور مالک میں یہ گواہی دیتاہوں تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے میں تجھ سے اپنے نفس کے شر سے پناہ مانگتاہوں اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے پناہ مانگتاہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم صبح وشام انہیں پڑھا کرو اور جب بستر پر لیٹ جاؤ تو بھی پڑھا کرو۔