نیند سے بیدار ہوتے وقت کیا پڑھنا چاہیے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے ہرطرح کی حمد اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمیں موت دینے کے بعد دوبارہ زندہ کیا اور اس کی طرف حشر ہوگا۔