سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 519

جانوروں پر لعنت کرنے کی ممانعت۔

راوی:

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ لَعْنَةً فَقَالَ مَا هَذَا قَالُوا فُلَانَةُ لَعَنَتْ رَاحِلَتَهَا فَقَالَ ضَعُوا عَنْهَا فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ قَالَ فَوَضَعُوا عَنْهَا قَالَ عِمْرَانُ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا نَاقَةً وَرْقَاءَ

حضرت عمران بن حصین بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے آپ نے کسی کے لعنت کرنے کی آواز سنی تو آپ نے دریافت کیا کیا معاملہ ہے لوگوں نے بتایا فلاں خاتون نے اپنی سواری پر لعنت کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے ہم سے الگ کردو کیونکہ اس سواری پر لعنت ہوگئی ہے ۔ حضرت عمران بن حصین بیان کرتے ہیں مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ گندمی رنگ کی اونٹنی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں