یہ جو روایت میں موجود ہے کہ اونٹ کی ہر کوہان پر شیطان موجود ہوتاہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ وَقَدْ صَحِبَ أَبُوهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ذِرْوَةِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ فَإِذَا رَكِبْتُمُوهَا فَسَمُّوا اللَّهَ وَلَا تُقَصِّرُوا عَنْ حَاجَاتِكُمْ
محمد بن حمزہ بیان کرتے ہیں ان کے والد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کاشرف حاصل ہے میں نے اپنے والد کو یہ روایت کرتے ہوئے سناہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے تو جب تم اونٹ پر سوار ہو تو اللہ کا نام لو اور اپنے کاموں میں کوئی کوتاہی نہ کرو۔