تصاویر کی ممانعت۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ كَانَ لَنَا ثَوْبٌ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَجَعَلْتُهُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَنَهَانِي أَوْ قَالَتْ فَكَرِهَهُ قَالَتْ فَجَعَلْتُهُ وَسَائِدَ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں ہمارے پاس ایک کپڑا تھا جس پر تصاویر بنی ہوئی تھیں میں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لگادیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے آپ نے مجھے منع کیا (راوی کو شک ہے یا شاید الفاظ یہ ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں نے اس کپڑے کے تکیے بنالیے۔