سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 496

کوئی بھی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُقِيمُ الرَّجُلُ يَعْنِي أَخَاهُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَقْعُدُ فِيهِ وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی بھی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھ جائے۔ بلکہ کشادگی اور وسعت کے ساتھ بیٹھے۔

یہ حدیث شیئر کریں