ایک مرد کا دوسرے مردیا ایک عورت کا دوسری عورت کے ساتھ مکمل طور پر برہنہ لیٹنے کی ممانعت۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْحَضْرَمِيُّ أَخْبَرَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْحِمْيَرِيُّ عَنْ أَبِي الْحُصَيْنِ الْحَجْرِيِّ عَنْ أَبِي عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا رَيْحَانَةَ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ عَشْرِ خِصَالٍ مُكَامَعَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ فِي شِعَارٍ وَاحِدٍ لَيْسَ بَيْنَهُمَا شَيْءٌ وَمُكَامَعَةِ الْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ فِي شِعَارٍ وَاحِدٍ لَيْسَ بَيْنَهُمَا شَيْءٌ وَالنَّتْفِ وَالْوَشْمِ وَالنُّهْبَةِ وَرُكُوبِ النُّمُورِ وَاتِّخَاذِ الدِّيبَاجِ هَا هُنَا عَلَى الْعَاتِقَيْنِ وَفِي أَسْفَلِ الثِّيَابِ قَالَ عَبْد اللَّهِ أَبُو عَامِرٍ شَيْخٌ لَهُمْ وَالْمُكَامَعَةُ الْمُضَاجَعَةُ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی حضرت ابوریحانہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس باتوں سے منع کیا ہے ایک یہ کوئی مرد دوسرے مرد کے ساتھ برہنہ طور پر ایک لحاف میں نہ لیٹے اور ان دونوں کے درمیان کوئی کپڑا نہ ہو۔ دوسرا کوئی خاتون دوسری خاتون کے ساتھ ایک ہی لحاف میں مکمل طور پر نہ لیٹے کہ ان دونوں کے درمیان کوئی چیز نہ ہو اور بال اکھاڑنا اور گودنا اور کوئی چیز لوٹ لینا اور چیتے کی کھال کو زین کے طور پر استعمال کرنا اور کندھوں کے اوپر ریشمی کپڑا رکھنا یا کپڑوں کے نیچے ریشمی کپڑا پہننا۔ امام عبداللہ دارمی فرماتے ہیں حضرت ابوعامر ان کے شیخ ہیں اور اس حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ مکامعہ کا مطلب ایک ساتھ لیٹناہے۔