سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 490

جب عورت باہر نکلے تو اس کا خوشبو لگانا منع ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي مُوسَى أَيُّمَا امْرَأَةٍ اسْتَعْطَرَتْ ثُمَّ خَرَجَتْ لِيُوجَدَ رِيحُهَا فَهِيَ زَانِيَةٌ وَكُلُّ عَيْنٍ زَانٍ وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ يَرْفَعُهُ بَعْضُ أَصْحَابِنَا

حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جو بھی خاتون خوشبواستعمال کرتی ہے اور پھر گھر سے باہر نکلتی ہے تاکہ اس کی خوشبو پھیلے تو وہ زناکرنے والی کے مترادف ہے اور ہر آنکھ زانی ہوتی ہے ابوعاصم کہتے ہیں بعض لوگوں نے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں