سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 489

زینت کے اظہار کا مکروہ ہونا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ حَدَّثَنِي رِبْعِيُّ بْنُ حِرَاشٍ عَنْ امْرَأَتِهِ عَنْ أُخْتٍ لِحُذَيْفَةَ قَالَتْ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ أَمَا لَكُنَّ فِي الْفِضَّةِ مَا تَحَلَّيْنَ بِهِ أَمَا إِنَّهُ لَيْسَتْ مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ تَحَلَّى الذَّهَبَ فَتُظْهِرَهُ إِلَّا عُذِّبَتْ بِهِ

حضرت حذیفہ کی بہن نقل کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم خواتین کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا اے خواتین کیا تمہارے پاس چاندی نیہں ہے جس کا تم زیور بنالو تم میں سے جو خاتون سونے کا زیورپہن کر زیب وزینت کے اظہار کی کوشش کرے گی اسے اس سونے کے ذریعے عذاب دیا جائے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں