سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 469

جو شخص کوئی گھرفروخت کرے اور اس کی قیمت کسی گھر پر نہ لگائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ هُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عُمَيْرٍ يُحَدِّثُ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ عَنْ أَخِيهِ سَعِيدِ بْنِ حُرَيْثٍ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ بَاعَ مِنْكُمْ دَارًا أَوْ عَقَارًا قَمِنٌ أَنْ لَا يُبَارَكَ لَهُ إِلَّا أَنْ يَجْعَلَهُ فِي مِثْلِهِ

حضرت سعید بن حریث جنہیں صحابی ہونے کاشرف حاصل ہے بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص کوئی گھر یا قطعہ اراضی فروخت کرے تو وہ اس قابل نہیں ہے کہ اس سودے میں اس کے لئے برکت دی جائے ماسوائے اس کے کہ وہ قیمت کو اسی طرح کی کسی چیز یعنی دوسرے گھر یا زمین کو خریدنے میں استعمال کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں