مخابرہ کی ممانعت۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ كُنَّا نُخَابِرُ قَبْلَ أَنْ يَنْهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخِبْرِ بَسَنَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ عَلَى الثُّلُثِ وَالشَّطْرِ وَشَيْءٍ مِنْ تِبْنٍ فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَحْرُثْهَا فَإِنْ كَرِهَ أَنْ يَحْرُثَهَا فَلْيَمْنَحْهَا أَخَاهُ فَإِنْ كَرِهَ أَنْ يَمْنَحَهَا أَخَاهُ فَلْيَدَعْهَا
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جب مخابرہ سے منع کیا اس سے پہلے دو یا شاید تین سال تک ہم ایک تہائی نصف یا پیدوار کا کچھ حصہ آپس میں مخابرہ کرلیا کرتے تھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا جس شخص کے پاس زمین ہو وہ خود اس میں کھیتی باڑی کرے اگر وہ کھیتی باڑی کو ناپسند کرتا ہے تو وہ زمین اپنے بھائی کو دیدے اور اگر وہ اپنے بھائی کو دینا نہ چاہتاہو تو اس زمین کو ایسے ہی رہنے دے۔