جس شخص کے ذمے قرض ہو اس کی نماز جنازہکا حکم ۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ وَأَبُو الْوَلِيدِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَقَالَ صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَإِنَّ عَلَيْهِ دَيْنًا قَالَ أَبُو قَتَادَةَ هُوَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ بِالْوَفَاءِ قَالَ بِالْوَفَاءِ قَالَ فَصَلَّى عَلَيْهِ
حضرت عبداللہ بن ابوقتادہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک شخص کی میت کو لایا گیا تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے ارشاد فرمایا اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو میں اس لئے نہیں پڑھ رہا کیونکہ اس کے ذمے قرض ہے۔ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی اس کی ادائیگی کا میں ذمہ لیتاہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا پورے کا۔ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی پورے کا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی ۔