شراب کو فروخت کرنے کی ممانعت
راوی:
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ الْآيَاتُ مِنْ أَوَاخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاقْتَرَأَهُنَّ عَلَى النَّاسِ ثُمَّ نَهَى عَنْ التِّجَارَةِ فِي الْخَمْرِ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں جب سورت بقرہ کے آخر میں ربا سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے آپ نے ان آیات کو لوگوں کے سامنے پڑھا پھر آپ نے انہیں شراب کی خرید و فروخت سے منع کردیا اور شراب کی خرید و فروخت حرام قرار دے دی۔