سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 414

شراب کو فروخت کرنے کی ممانعت

راوی:

أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ الْآيَةُ فِي آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي الرِّبَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَلَاهُنَّ عَلَى النَّاسِ ثُمَّ حَرَّمَ التِّجَارَةَ فِي الْخَمْرِ

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں جب سورت بقرہ کے آخر میں ربا سے متعلق آیت نازل ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے آپ نے اس آیت کو لوگوں کے سامنے پڑھا پھر آپ نے شراب کی خرید و فروخت کو حرام قرار دیدیا۔

یہ حدیث شیئر کریں