(منڈی سے پہلے ہی) سوداگروں سے ملنے کی ممانعت
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَلَقَّوْا الْجَلَبَ مَنْ تَلَقَّاهُ فَاشْتَرَى مِنْهُ شَيْئًا فَهُوَ بِالْخِيَارِ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں (منڈی سے پہلے ہی) سوداگروں سے نہ ملو جو شخص ان سے ملے اور کوئی چیز خریدے اسے (سوداگر کو) بازار میں داخل ہونے کے بعد سودے (کوختم کرنے) کا اختیار ہوگا۔