سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 410

جانور کو بطور قرض حاصل کرنے کی ممانعت

راوی:

أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَالِكٍ قِرَاءَةً عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا فَجَاءَتْ إِبِلٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ قَالَ أَبُو رَافِعٍ فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَهُ فَقُلْتُ لَمْ أَجِدْ فِي الْإِبِلِ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطِهِ إِيَّاهُ فَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً قَالَ عَبْد اللَّهِ هَذَا يُقَوِّي قَوْلَ مَنْ يَقُولُ الْحَيَوَانُ بِالْحَيَوَانِ

حضرت ابورافع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام کا فرمان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ قرض کے طور پر کسی سے عوض لیا۔ جب صدقے کے اونٹ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہدایت کی کہ میں اس شخص کو ایسا ہی اونٹ قرض کے طور پر ادا کروں میں نے عرض کی یا رسول اللہ مجھے ویسا ہی اونٹ تو نہیں ملا البتہ ایک اونٹ زیادہ ہی بہتر اور عمدہ ہے اور اس کی عمر چھ برس ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہی اسے ادا کردو کیونکہ سب سے بہتر وہی ہے جو بہتر طریقے سے قرض ادا کرے۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کے ذریعے ان لوگوں کے موقف کی تائید ہوتی ہے جن کے نزدیک جانور کے عوض میں جانور فروخت کیا جا سکتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں