سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 408

کنکریوں کے ذریعے ہونے والے سودے کا حکم

راوی:

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ وَعَنْ بَيْعِ الْحَصَاةِ قَالَ عَبْد اللَّهِ إِذَا رَمَى بِحَصًا وَجَبَ الْبَيْعُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے کے سودے اور کنکریوں کے ذریعے کئے جانے والے سودے سے منع کیا ہے۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں کہ اس سے مراداگر ایک شخص کنکری پھینکے تو ساتھ ہی سودا لازم ہوجائے۔

یہ حدیث شیئر کریں