منابذہ اور ملامسہ کی ممانعت
راوی:
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ عَنْ بَيْعِ الْمُنَابَذَةِ وَالْمُلَامَسَةِ قَالَ عَبْد اللَّهِ الْمُنَابَذَةُ يَرْمِي هَذَا إِلَى ذَاكَ وَيَرْمِي ذَاكَ إِلَى ذَا قَالَ كَانَ هَذَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے سودے سے منع کیا ہے اور دو طرح کے لباس سے منع کیا ہے آپ نے منابذہ اور ملامسہ کے سودے سے منع کیا ہے۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں منابذہ سے مراد کوئی ایک شخص اپنی چیز کو دوسرے کی طرف پھینکے اور دوسرا اس کی طرف اپنی چیز پھینکے۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں زمانہ جاہلیت میں ایسا ہوا کرتا تھا۔