نرمی کا بیان۔
راوی:
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ أَنَّ حُذَيْفَةَ حَدَّثَهُمْ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَقَّتْ الْمَلَائِكَةُ رُوحَ رَجُلٍ مِمَّنْ قَبْلَكُمْ فَقَالُوا عَمِلْتَ مِنْ الْخَيْرِ شَيْئًا فَقَالَ لَا قَالُوا تَذَكَّرْ قَالَ كُنْتُ أُدَايِنُ النَّاسَ فَآمُرُ فِتْيَانِي أَنْ يُنْظِرُوا الْمُعْسِرَ وَيَتَجَاوَزُوا عَنْ الْمُوسِرِ قَالَ قَالَ اللَّهُ تَجَاوَزُوا عَنْهُ
ربعی بن حراش بیان کرتے ہیں حضرت حذیفہ نے انہیں بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا فرشتوں نے تم سے پہلے زمانے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے ملاقات کی اور دریافت کیا کیا تم نے کبھی کوئی نیک کام کیا ہے جواب آیا نہیں۔ فرشتوں نے کہا یاد کرو۔ وہ شخص بولا میں لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا اور اپنے ملازمین کو ہدایت کرتا تھا کہ وہ تنگ دست کو مزید مہلت دیں اور خوشحال سے درگزر کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے حکم دیا اے فرشتو تم اس سے درگزر کرو۔