زمانہ جاہلیت کے سود کا حکم ۔
راوی:
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ أَذُودُ النَّاسَ عَنْهُ فَقَالَ أَلَا إِنَّ كُلَّ رِبًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ أَلَا وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ قَضَى أَنَّ أَوَّلَ رِبًا يُوضَعُ رِبَا عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ
ابوحرہ رقاشی اپنے چچا کا بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام تھام رکھی تھی میں لوگوں کو آپ کے سامنے سے ہٹارہا تھا آپ نے ارشاد فرمایا خبردار زمانہ جاہلیت کا ہر سود کالعدم ہے خبردار بے شک اللہ تعالیٰ نے فیصلہ دیاہے کہ سب سے پہلا سود جسے کالعدم قرار دیا جائے گا وہ عباس بن عبدالمطلب کا وصول کرنے والا سود ہے تمہارا اصل مال تمہارے پاس رہے گا۔ نہ تم زیادتی کرو اور نہ تمہارے ساتھ زیادتی کی جائے۔