جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرے اسے چھوڑ دو اسے اپناؤ جوشک میں مبتلا نہ کرے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ قَالَ قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ مَا تَحْفَظُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ مَسْأَلَةٍ لَا أَدْرِي مَا هِيَ فَقَالَ دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ
ابوحوراء بیان کرتے ہیں میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہوئی کوئی بات یاد رکھی ہے؟ انہوں نے جواب دیا ہاں ایک شخص نے آپ سے کوئی سوال کیا تھا مجھے نہیں معلوم وہ سوال کیا تھا تو آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرے اسے چھوڑ کر اس چیز کو اپناؤ جو شک میں مبتلا نہ کرے۔