سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ سیر کا بیان ۔ حدیث 374

کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اور کسی قوم کا بھانجا اسی سے تعلق رکھتا ہے

راوی:

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ وَحَلِيفُ الْقَوْمِ مِنْهُمْ وَابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ

کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اس کا فرد ہوتا ہے اور قوم کا حلیف اس کا فرد ہوتا ہے اور کسی قوم کا بھانجا اس کا فرد ہوتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں