مال غنیمت کی تقسیم سے کچھ کھالینا
راوی:
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ هُوَ ابْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ دُلِّيَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ يَوْمَ خَيْبَرَ قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَالْتَزَمْتُهُ قَالَ ثُمَّ قُلْتُ لَا أُعْطِي مِنْ هَذَا أَحَدًا الْيَوْمَ شَيْئًا فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْتَسِمُ إِلَيَّ قَالَ عَبْد اللَّهِ أَرْجُو أَنْ يَكُونَ حُمَيْدٌ سَمِعَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ
حضرت عبداللہ بن مغفل بیان کرتے ہیں غزوہ خیبرکے موقع پر مجھے ایک مشکیزہ ملا جس میں چربی موجود تھی میں اس کے پاس آیا اور اسے پکڑ کر کہنے لگا آج میں یہ کسی کو نہیں دوںگا جب میں نے مڑ کر دیکھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری بات پر مسکرا رہے تھے امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میرا خیال ہے کہ اس حدیث کے راوی ابوحمید نے حضرت عبداللہ زبانی یہ حدیث سنی ہے۔