سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ سیر کا بیان ۔ حدیث 333

اضافی ادائیگی مکروہ ہے۔ نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اہل ایمان میں سے خوش حال لوگ غریبوں کو وہ چیزیں دیدیں۔

راوی:

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ أَبِي سَلَّامٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَكْرَهُ الْأَنْفَالَ وَيَقُولُ لِيَرُدَّ قَوِيُّ الْمُسْلِمِينَ عَلَى ضَعِيفِهِمْ

حضرت عبادہ بن صامت بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضافی ادائیگی کو ناپسند کیا ہے اور ارشاد فرمایا ہے خوش حال مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ غریبوں کو اضافی طور پر ملنے والا مال دیدیں۔

یہ حدیث شیئر کریں