سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ سیر کا بیان ۔ حدیث 327

جب کوئی حربی شخص مسلمان ہو کر اسلامی سلطنت میں آجائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ صَخْرِ بْنِ الْعَيْلَةِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ الْعِيلَةِ قَالَ أَخَذْتُ عَمَّةَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فَقَدِمْتُ بِهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّتَهُ فَقَالَ يَا صَخْرُ إِنَّ الْقَوْمَ إِذَا أَسْلَمُوا أَحْرَزُوا أَمْوَالَهُمْ وَدِمَاءَهُمْ فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ وَكَانَ مَاءٌ لِبَنِي سُلَيْمٍ فَأَسْلَمُوا فَأَتَوْهُ فَسَأَلُوهُ ذَلِكَ فَدَعَانِي فَقَالَ يَا صَخْرُ إِنَّ الْقَوْمَ إِذَا أَسْلَمُوا أَحْرَزُوا أَمْوَالَهُمْ وَدِمَاءَهُمْ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِمْ فَدَفَعْتُهُ

صخر بن عیلہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کی پھوپھی کو پکڑ لیا میں اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تو حضرت مغیرہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی پھوپھی کو مانگ لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے صخر جب کچھ لوگ اسلام قبول کرلیں تو وہ اپنے اموال اور اپنے خون کو محفوظ کرلیتے ہیں تم اس خاتون کو مغیرہ کے حوالے کردو حضرت صخر بیان کرتے ہیں بنوسلیم کا ایک چشمہ تالاب یا کنواں تھا جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا اے صخر جب کوئی لوگ اسلام قبول کرلیں تو وہ اپنے اموال اور اپنے خون کو محفوظ کرلیتے ہیں تم اس تالاب کو ان کے حوالے کردو (حضرت صخر کہتے ہیں میں نے وہ ان کے حوالے کردیا۔

یہ حدیث شیئر کریں