کنیز کا استبراء کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ مَوْلًى لِتُجِيبَ قَالَ حَدَّثَنِي حَنَشٌ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ غَزَوْنَا الْمَغْرِبَ وَعَلَيْنَا رُوَيْفِعُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ فَافْتَتَحْنَا قَرْيَةً يُقَالُ لَهَا جَرْبَةُ فَقَامَ فِينَا رُوَيْفِعُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ خَطِيبًا فَقَالَ إِنِّي لَا أَقُومُ فِيكُمْ إِلَّا مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِينَا يَوْمَ خَيْبَرَ حِينَ افْتَتَحْنَاهَا فَقَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَأْتِيَنَّ شَيْئًا مِنْ السَّبْيِ حَتَّى يَسْتَبْرِئَهَا
حنش صنعانی بیان کرتے ہیں ہم مراکش میں ایک جنگ میں شریک ہوئے ہمارے امیر حضرت رویفع بن ثابت انصاری تھے ہم نے ایک گاؤں فتح کیا جس کا نام جربہ تھا تو حضرت رویفع ہمارے درمیان خطبہ دینے کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا میں آپ حضرات کو وہی باتیں کروں گا جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہیں غزوہ خیبر کے موقع پر جب ہم نے خیبر فتح کرلیا تو نبی کریم نے ہمارے درمیان کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا ۔ "جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ کسی بھی قیدی کنیز کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہ کرے جب تک اس کا استبراء نہ کرلے۔