سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ سیر کا بیان ۔ حدیث 319

ذوی القربی کا حصہ۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ هُرْمُزَ قَالَ كَتَبَ نَجْدَةُ بَنُ عَامِرٍ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَسْأَلُهُ عَنْ أَشْيَاءَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ إِنَّكَ سَأَلْتَ عَنْ سَهْمِ ذِي الْقُرْبَى الَّذِي ذَكَرَ اللَّهُ وَإِنَّا كُنَّا نَرَى أَنَّ قَرَابَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُمْ فَأَبَى ذَلِكَ عَلَيْنَا قَوْمُنَا

یزید بن ہرمز بیان کرتے ہیں نجدہ بن عامر نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کو خط لکھا تاکہ ان میں سے کچھ امور کے بارے میں سوال کریں تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جوابی خط میں یہ لکھا۔ تم نے ذوی القربی کے حصے کے بارے میں دریافت کیا ہے جس کا ذکر اللہ نے کیا ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریبی رشتہ دار ہیں لیکن لوگ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔

یہ حدیث شیئر کریں