سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ سیر کا بیان ۔ حدیث 306

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں کیسے داخل ہوئے

راوی:

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَالِدِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلَى رَأْسِهِ مِغْفَرٌ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْتُلُوهُ

حضرت انس بیان کرتے ہیں فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب داخل ہوئے تو آپ کے سر مبارک پر مغفر (لوہے کی ٹوپی) تھی جب آپ نے اسے اتارا تو ایک شخص آپ کے پاس آیا اور عرض کی یا رسول اللہ ابن خطل کعبے کے پردوں کے پیچھے چھپا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسے قتل کردو۔

یہ حدیث شیئر کریں