خندق کھودنا
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْقُلُ مَعَنَا التُّرَابَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ وَقَدْ وَارَى التُّرَابُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنَّ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتْ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا إِنَّ الْأُولَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا وَإِنْ أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا وَيَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ
حضرت براء بیان کرتے ہیں غزوہ احزاب کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ہمراہ مٹی منتقل کررہے تھے مٹی نے آپ کی بغلوں کی سفیدی کو ڈھانپ لیا تھا آپ نے یہ دعا پڑھی ۔ "اے اللہ اگر تیری ذات نہ ہوتی تو ہم ہدایت حاصل نہ کرپاتے ہم صدقہ ادا نہ کرتے ہم نماز نہ پڑھتے تو ہمارے اوپر سکینۃ نازل کر اور جب ہمارا دشمن سے سامناہو تو ہمیں ثابت قدم رکھ۔ بے شک دشمن نے ہم پر چڑھائی کردی ہے وہ لوگ فتنہ چاہتے ہیں اور ہم انہیں نہیں روکیں گے۔ راوی کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز میں پڑھ رہے تھے۔