نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا بیان " نماز شروع ہونے لگی ہے "
راوی:
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ عَنْ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ قَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيُّ وَكَانَتْ الْأَنْصَارُ تُفَقِّهُهُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ جَيْشَ الْأُمَرَاءِ قَالَ فَانْطَلَقُوا فَلَبِثُوا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ فَأَمَرَ فَنُودِيَ الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ
خالد بن سمیر بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن رباح انصاری ہمارے پاس تشریف لائے انصار ان کی سمجھ بوجھ کے قائل تھے انہوں نے بتایا کہ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی آپ نے ہدایت کی وہ روانہ ہوئے اور لوگ اتنی دیر میں ٹھہرے رہے جتنی اللہ کی مرضی تھی پھر آپ منبر پر چڑھے تو آپ کی ہدایت کے تحت یہ اعلان ہوا نماز ہونے لگی ہے۔