سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 283

اس امت کا ایک گروہ ہمشہ حق کی خاطر جنگ کرتا رہے گا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى النَّاسِ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ

حضرت مغیرہ بن شعبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ لوگوں پر غالب رہے گا یہاں تک کہ جب اللہ کا حکم یعنی قیامت آئے گی تو اس وقت بھی وہ لوگ غالب ہوں گے۔

یہ حدیث شیئر کریں