جو شخص اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے جاگتاہے
راوی:
أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَيْحٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الصَّبَّاحِ مُحَمَّدِ بْنِ سُمَيْرٍ عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ فَسَمِعَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَهُوَ يَقُولُ حُرِّمَتْ النَّارُ عَلَى عَيْنٍ سَهِرَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَحُرِّمَتْ النَّارُ عَلَى عَيْنٍ دَمَعَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ قَالَ وَقَالَ الثَّالِثَةَ فَنَسِيتُهَا قَالَ أَبُو شُرَيْحٍ سَمِعْتُ مَنْ يَقُولُ ذَاكَ حُرِّمَتْ النَّارُ عَلَى عَيْنٍ غَضَّتْ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ أَوْ عَيْنٍ فُقِئَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
ابوعلی ہمدانی بیان کرتے ہیں ابوریحانہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ ایک غزوہ میں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے تھے ایک رات انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، جہنم اس آنکھ پر حرام ہوجاتی ہے جو اللہ کی راہ میں پہرہ دیتی ہے اور جہنم اس آنکھ پر حرام ہوجاتی ہے جو اللہ کے خوف سے روتی ہے۔ حضرت ابوریحانہ بیان کرتے ہیں آپ نے جو تیسری بات ارشاد فرمائی وہ مجھے بھول گئی ہے راوی ابوشریح بیان کرتے ہیں میں نے ایک اور آدمی کے ذریعے وہ تیسری بات سنی ہے اور جہنم اس آنکھ پر حرام ہوجاتی ہے جو اللہ کی راہ میں حرام کردہ چیزوں سے جھک جاتی ہے یا وہ آنکھ جو اللہ کی راہ میں پھوڑی جاتی ہے۔