جو شخص (اتنی دیرکے لئے ) اللہ کی راہ میں جہاد کرے (جتنی دیر میں ) اونٹنی کا دودھ اترآتاہے
راوی:
أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ بَحِيرٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَهُوَ قَدْرُ مَا تَدُرُّ حَلَبَهَا لِمَنْ حَلَبَهَا
حضرت معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے جو شخص اپنی اونٹنی کے دودھ اترآنے کی مدت کے برابر عرصے کےلئے اللہ کی راہ میں جہاد کرے اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ (راوی کہتے ہیں) اس سے مراد یہ ہے کہ جتنے عرصے میں دودھ دوہنے والے کے لئے اونٹنی کا دودھ اترآئے۔