جہاد کی فضیلت
راوی:
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكَفَّلَ اللَّهُ لِمَنْ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ لَا يُخْرِجُهُ إِلَّا جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَتَصْدِيقُ كَلِمَاتِهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ أَوْ يَرُدَّهُ إِلَى مَسْكَنِهِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ مَعَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " جو اپنے گھر سے صرف اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے اور اس کے کلمات کی تصدیق کرنے کے نکلتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے اس بات کا کفیل ہوجاتا ہے کہ یا تو اسے جنت میں داخل کردے گا یا اسے اس کے اسی مسکن کی طرف اجریاغنیمت کے ہمراہ واپس لے آئے جہاں سے وہ نکلا تھا ۔