جانور کے زخمی کرنے کا کوئی تاوان نہیں ہوگا۔
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ كَانَتَا تَحْتَ رَجُلٍ فَتَغَايَرَتَا فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِعَمُودٍ فَقَتَلَتْهَا وَمَا فِي بَطْنِهَا فَاخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَى فِيهِ غُرَّةً وَجَعَلَهَا عَلَى عَاقِلَةِ الْمَرْأَةِ
حضرت مغیرہ بن شعبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ روایت کرتے ہیں کہ دوخواتین ایک شخص کی زوجیت میں تھیں ان دونوں کے درمیان لڑائی ہوگئی ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی کے ذریعے مارا اس عورت کو اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو قتل کردیا یہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے اس بارے میں ایک غلام یا کنیز کی ادائیگی لازم کی اور اس کی ادئیگی عورت کے خاندان پر لازم کی۔