سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نذر اور قسموں کا بیان ۔ حدیث 199

جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر یہ دیکھے کہ اس قسم کے خلاف کام کرنابہترہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ لَا تَسْأَلْ الْإِمَارَةَ فَإِنَّكَ إِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا وَإِنْ أُعْطِيتَهَا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا فَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ وَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَ الْحَدِيثِ

حضرت عبدالرحمن بن سمرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے عبدالرحمن بن سمرہ تم حکومت مانگنا نہیں کیونکہ اگر وہ تمہیں مانگ کر ملی تو تمہیں اس کے حوالے کردیا جائے گا اور اگر تمہیں مانگے بغیر ملی تو اس بارے میں تمہاری مدد کی جائے گی اور جب تم کوئی قسم اٹھاؤ اور دیکھو کہ اس قسم کے خلاف کرنا زیادہ بہتر ہے تو اپنی قسم کا کفارہ دو اور وہ کام کرو جوز یادہ بہتر ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں