سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نذر اور قسموں کا بیان ۔ حدیث 189

نذر کا کفارہ

راوی:

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَكَ شَيْخًا يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ فَقَالَ مَا شَأْنُ هَذَا الشَّيْخِ فَقَالَ ابْنَاهُ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ فَقَالَ ارْكَبْ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْكَ وَعَنْ نَذْرِكَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جو اپنے دوبیٹوں کے درمیان پیدل چل رہا تھا آپ نے دریافت کیا بڑے میاں کو کیا ہوا ان کے بیٹوں نے جواب دیا انہوں نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آپ سوار ہوجائیں اللہ آپ سے اور آپ کی نذر سے بے نیاز ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں