سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 173

اعتراف کرنے والا شخص جب اپنے اعتراف سے رجوع کرلے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَقَ بْنِ يَسَارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ نَصْرِ بْنِ دَهْرٍ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يَعْنِي مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ فَلَمَّا وَجَدَ مَسَّ الْحِجَارَةِ جَزِعَ جَزَعًا شَدِيدًا قَالَ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهُ

ابوہیثم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں ان لوگوں میں موجود تھا جنہوں نے انہیں رجم کیا امام دارمی فرماتے ہیں یعنی حضرت معاذ بن مالک کو جب انہیں پتھر لگے تو وہ شدت سے چلائے۔ (راوی کہتے ہیں) ہم نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم نے اسے چھوڑ کیوں نہیں دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں