سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان۔ ۔ حدیث 130

طلاق بتہ کا بیان

راوی:

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ بَلَغَنِي حَدِيثٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ وَهُوَ فِي قَرْيَةٍ لَهُ فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ مَا أَرَدْتَ فَقَالَ وَاحِدَةً قَالَ آللَّهِ قَالَ آللَّهِ قَالَ هُوَ مَا نَوَيْتَ

بنوعبدالمطلب سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب زبیربن سعید بیان کرتے ہیں مجھے عبداللہ بن علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت کا پتہ چلاجوانہی کے محلے میں رہتے تھے کہتے ہیں میں ان کے پاس آیا اور ان سے دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے والدنے مجھے یہ حدیث بتائی ہے۔ کہ میرے دادا نے اپنی بیوی کو طلاق بتہ دے دی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس بات کا ذکر کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ نے فرمایا تمہارا اراہ کیا تھا (تمہاری نیت کیا تھی) انہوں نے عرض کی ایک طلاق نبی اکرم صلی اللہ علیہ نے دریافت کیا اللہ کی قسم انہوں نے عرض کی اللہ کی قسم نبی اکرم صلی اللہ علیہ نے فرمایا پھر وہ تمہاری نیت کے مطابق ہوئی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں