سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان۔ ۔ حدیث 129

خلع کا بیان

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ أَنَّ عَمْرَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ سَهْلٍ تَزَوَّجَهَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فَذَكَرَتْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ هَمَّ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا وَكَانَتْ جَارَةً لَهُ وَأَنَّ ثَابِتًا ضَرَبَهَا فَأَصْبَحَتْ عَلَى بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَلَسِ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فَرَأَى إِنْسَانًا فَقَالَ مَنْ هَذَا قَالَتْ أَنَا حَبِيبَةُ بِنْتُ سَهْلٍ فَقَالَ مَا شَأْنُكِ قَالَتْ لَا أَنَا وَلَا ثَابِتٌ فَأَتَى ثَابِتٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ خُذْ مِنْهَا وَخَلِّ سَبِيلَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدِي كُلُّ شَيْءٍ أَعْطَانِيهِ فَأَخَذَ مِنْهَا وَقَعَدَتْ عِنْدَ أَهْلِهَا

عمرہ بیان کرتی ہیں حبیبہ بنت سہل کے ساتھ ثابت بن قیس نے شادی کرلی اس خاتون کو پتہ چلا کہ نبی اکرم اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں وہ خاتون نبی کی پڑوسی تھی ایک مرتبہ ثابت بن قیس نے اس کی پٹائی کردی اگلے دن صبح سویرے میں وہ خاتون نبی کے دروازے پر موجود تھی۔ جب نبی باہر تشریف لائے اور کسی انسان کو دیکھا تودریافت کیا کون ہے؟ تو اس نے عرض کی میں حبیبہ بنت سہل ہوں نبی نے فرمایا کہ تمہارا کیا مسئلہ ہے اس نے عرض کی کہ میں اور ثابت اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ راوی بیان کرتے ہیں ثابت نبی اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے انہیں ہدایت کی تم اس سے اپنا دیا ہوا مہر وصول کرلو اور اسے آزاد کردو۔ اس خاتون نے عرض کی یا رسول اللہ انہوں نے جو کچھ مجھے دیاہے وہ میرے پاس موجود ہے۔ راوی بیان کرتی ہیں حضرت ثابت نے وہ سب کچھ وصول کیا اور وہ خاتون واپس اپنے خاندان میں چلی گئی۔

یہ حدیث شیئر کریں